6 مارچ 2013 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے اجلاس میں ایک بار پھر صہیونی ریاست کی جوہری سرگرمیوں کی مذمت کی گئی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں شامل عرب ممالک نے ایجنسی کے کل شام ہونیوالے اجلاس میں صہیونی ریاست کی ایٹمی سرگرمیوں کے خلاف مذمتی بیان جاری کرکے صہیونی ریاست کی جوہری سرگرمیوں کو مشرق وسطی اور پورے عالم کے امن و استحکام کےلئے بڑا چیلنج قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور عرب لیگ کے ممالک نے اپنے اس بیان میں ایک بار پھر صہیونی ریاست کی جوہری سرگرمیوں اور صلاحیتوں کو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے پاس سینکڑوں ایٹمی وار ہیڈ موجود ہیں لیکن اس سے امریکہ کی حمایت کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی بین الاقوامی ادارے نے اسکی ایٹمی سرگرمیوں کا جائزہ نہیں لے سکا ہے۔

.....

/169